ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک: اراکین اسمبلی کے استعفیٰ پر اسپیکر کے فیصلے کے بعد بی جے پی فیصلہ لے گی:‫یڈیورپا

کرناٹک: اراکین اسمبلی کے استعفیٰ پر اسپیکر کے فیصلے کے بعد بی جے پی فیصلہ لے گی:‫یڈیورپا

Sun, 07 Jul 2019 21:52:32    S.O. News Service

بنگلورو، 7 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) حکمران کانگریس۔جے ڈی ایس کے ایک درجن سے زیادہ ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی کرناٹک میں سیاسی واقعات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔یہ بات ریاست بی جے پی کے صدر بی ایس ‫یڈیورپا نے اتوار کو کہی۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ پارٹی میں لوگ سنیاسی نہیں ہیں جو حکومت بنانے کے امکانات سے انکار کریں گے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا بی جے پی حکومت بنانے کے لیے تیارہے؟ تو انہوں نے کہاکہ انتظار کیجیے اور دیکھئے،کیا ہم سنیاسی ہیں؟ استعفیٰ کا عمل ختم ہونے اوراسمبلی کے صدر کی طرف سے فیصلہ لینے کے بعد ہماری پارٹی کے لیڈر مشاورت کریں گے اور فیصلہ کریں گے۔ ٹمکور میں سابق وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ہماری پارٹی قومی پارٹی ہے، قومی قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد ہم فیصلہ کریں گے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا مخلوط حکومت گر جائے گی؟ تو انہوں نے کہاکہ انتظار کیجیے اور دیکھئے۔ ریاست میں مخلوط حکومت کے 13 ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد کانگریس۔ جے ڈی ایس حکومت مشکلات میں گھر گئی ہے۔


Share: